Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے کے کرایوں‌میں‌بے پناہ اضافہ کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت

Posted on
شیئر کریں:

چترال (بشیر حسین آزاد )پشاور ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز امین الحسن چترالی کی طرف سے چیئرمین پی آئی اے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محترمہ مسرت ہلالی نے کی۔امین الحسن کی طرف سے پی آئی اے چیئرمین کے خلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرف سے چترال سے اسلام آباد،چترال سے پشاور، پشاورسے چترال اور اسلام آبادسے چترال کے لیے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرکے 4000روپیہ فکس کیا جائے۔جس پر پی آئی اے کی طرف عدالت ہذا کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی طرف صرف 2100روپیہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔جسے مزید کم کرنے سے پی آئی اے کی طرف معذرت کا اظہار کیا گیا۔عدات ہذا نے ایف بی آر سے 13 مارچ کو پیشی کے موقع پر رپورٹ طلب کیا۔امین الحسن کی طرف سے ممتاز احمد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18601