Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت مستوج یارخون روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی

Posted on
شیئر کریں:

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے عوام نے اپنی مدد آ پ کے تحت گزشتہ ماہ سے بند مستوج بروغل روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوری کے مہینے مستوج یارخون بروغل روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول مستوج (چنار)کے اوپر برفانی تودہ گرنے سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی ۔ بار بار متعلقہ حکام اور انتظامیہ کے ذمہ داروں کی نوٹس میں لانے کے باوجود کسی نے اسکی طرف توجہ نہیں دی ۔ جس پر علاقے کے عوام مجبور ہوکر اپنی مددآپ کے تحت تقریبا سو فٹ پر پھیلے ہوئے برفانی تودے کو ہٹاکر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی ۔ ویلج کونسل مستوج کے ناظم گل محمد شامی نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ انھوں نے اس روڈ کی بحالی کیلئے بار بار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داروں اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا مگر کہیں سے بھی شنوائی نہیں ہوئی ۔ اور مسافروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا تھا۔ جس پر مستوج خاص اور چنار کے عوام خصوصا نوجوانوں نے برفانی تودے کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ انھوں نے پی ٹی آئی حکومت سے علاقے کی سڑکوں کی طرف خصوصی توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مستوج کے سڑکوں کی طرف توجہ دینے سے قاصر ہے ۔ اور ساتھ روڈ قلی کی اسامیاں بھی ختم کردی گئی ہیں ۔ جبکہ آئے روز علاقے کی سڑکیں بند ہوجاتی ہیں ۔مگر ہماری اپیلیں متعلقہ حکام تک پہنچتے پہنچتے مہینے لگ جاتے ہیں۔ اور مسافروں خصوصا خواتین و بیمار افراد کو بونی یا چترال پہنچانے میں انہتائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یو سی ناظم نے مستوج اور چنار کے عوام خصوصا ہیڈ ماسٹر حاجی مراد، کونسلر فرید جان و دیگر والنٹیئرز کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے سڑک کھولنے میں مدد کی ۔
Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 3

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 1

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 2

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 4

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 5

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 6

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 7

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 8

Mastuj yarkhoon road re opened by loacal valunteers 10


شیئر کریں: