Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور: بس اڈوں، ہیرٹیچ ٹریل میں شہریوں کو فری وائی فائی سروس دینے کیلئےایم اویوپردستخط

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ضلعی حکومت اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے درمیان پشاور سمارٹ انیشیٹو ایم او یو سائن ہوگیاڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ میاں محمد شفیق الرحمان اور کے پی آئی ٹی بورڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عاصم جمشید نے ایم او یو سائن کرکے دستاویزات کا تبادلہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ، وزیر علی کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش ، صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضر حیات ، اراکین صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک ،عائشہ بانو ، کے پی آئی ٹی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز خان سمیت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے افسران اور آئی ٹی بورڈ کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ کے پی آئی ٹی بورڈ کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے سے نئے دور کاآغاز ہوگیا ہے اور شہر میں ماحولیاتی آلودگی کیلئے ائیر پلوشن مانیٹر ، بس اڈوں‌میں وائی فائی سروس ، شہریوں کو سہولیات دینے ،سروس ڈیلیور میں شفافیت اورقدرتی آفات سے نمٹنے ، روزگار کے مواقع پیداکرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی استعمال کرینگے ، ضلع ناظم نے کہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو پیپر لیس کرکے ڈیجیٹیل ٹیکنالوجی پر منتقل کرینگے ، اور کے پی آئی ٹی بورڈ کوسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے جی ٹی روڈ واقع 25 کنال اراضی پر ڈیجیٹیل کمپلیکس بنائے گے تاکہ خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حب بن جائے ، اس موقع پر ضلع ناظم نے کہاکہ بس اڈوں ، ہیرٹیچ ٹریل میں شہریوں اور مسافروں کو فری وائی فائی سروس مہیاکرینگے ، تاکہ دنیاکے ساتھ چل کر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیاجاسکیں.
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے کہاکہ دنیا بدل رہی ہیں اور ترقی کاانحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ہے اور ہمیں بھی دنیاکے ڈائریکشن پر چلنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پشاور سمارٹ انیشیٹو سوچ کے ساتھ چلنے کا تبدیلی کا جو نعرہ تھا وہ لاگوکرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس کی کمی تھی اور اس سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کو بھی جلد ڈیجیٹلائزڈ کرینگے اور بائیو میٹرک حاضری ، ٹیکس کلیکشن اور شہریوں کو انفارمیشن ٹیکنالو جی کی مدد سے سہولیات دینگے جبکہ ٹی ایم ایز کی ریونیوبڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفاد لیں گے ، اس موقع پر کے پی آئی ٹی بورڈ کی جانب سے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی ، ضلع ناظم محمدعاصم خان ،ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان کو شیلڈ سے نواز اگیا ۔


شیئر کریں: