Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایک اوروعدے کی تکمیل کیلئے بی آر ٹی کی بسیں پشاور پہنچ گئیں…شہرام خان

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے والا ہے۔شہرام خان ترکئی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) بی آر ٹی بسیں آج پشاور پہنچ گئیں ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے کراچی پہنچیں تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بی آر ٹی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ 23 مارچ کو بی آر ٹی کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بسیں اسٹیٹ آف دی آرٹ تیارکی گئی ہیں اور ان میں مرد اور خواتین مسافروں کے لئے الگ الگ حصے بنائے گئے ہیں جبکہ معذور افراد کے لئے الگ سیٹیں لگائی گئی ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وہ بذات خود روزانہ کی بنیاد پر کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے میں مزید تا خیر کسی صورت برداشت نہیں۔
brt peshawar bases reached peshawar2


شیئر کریں: