Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے تین مہینے پہلے پنشن اورواجبات کی فائلیں تیار کی جائیں۔۔ڈائریکٹرایجوکیشن

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کی ہدایت پر ڈائریکٹرایجوکیشن حافظ ابراہیم نے پورے صوبے کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اجلاس طلب کیا جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے تین مہینے پہلے پنشن اورریٹائرمنٹ واجبات کی فائلیں تیار کی جائیں اورہرضلعی ایجوکیشن آفس اپنے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے کاغذات فوری طور پر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن پشاور ارسال کرے۔ حافظ محمد ابراہیم نے کہاکہ ہرضلعی دفتربغیر کسی تاخیر کے تمام معلومات اور دستاویزات جب ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرے تو ڈائریکٹوریٹ سات دنوں کے اندراندر سیکرٹریٹ میں منظوری کیلئے بھیجے گا اورسیکرٹریٹ تمام کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد سات دنوں کے اندراندرپنشن منظور کرے گا۔ ڈائریکٹرایجوکیشن نے کہاکہ ملازمین کوریٹائرمنٹ کی سہولیات بروقت اورآسانی سے فراہم کرنے کیلئے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ اس مکینزم میں ملازمین کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مسائل سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پنشن اورریٹارمنٹ کیلئے ضروری سرٹیفیکٹس یک لسٹ اوردرکار کاغذات کے نمونے محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کردیے گئے ہیں جس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین اورضلعی دفاتر مستفید ہوسکیں گے اور ان کو بروقت پنشن ملنے میں آسانی ہوگی۔ حافظ ابراہیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ اورطلباء کو سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے اوراس ضمن میں تمام ضلعی دفاتر کے افسران فوری طور پر جاری شدہ احکامات پر عمل کریں اور فوری طور پر اس نئے مکینزم کو اپنے اپنے اضلاع میں رائج کریں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم اس مکینزم میں پہل کررہی ہے اس سے نہ صرف اساتذہ کو سہولیات میسرہوں گی بلکہ طلباء کیلئے بھی دوسرے اساتذہ کی دستیابی فوراً یقینی بنائی جاسکے گی جس سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18522