Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوجوانوں کو کاروباری گرانٹس سمیت مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی۔عاطف خان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختوخوا حکومت نے 1.5ملین روپے کی لاگت سے صوبے کے نوجوانو ں کے لئے عالمی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) کے تعاون سے پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پروگرام کے تحت 2018 سے 2022 تک صوبے کے نوجوانوں کو کاروباری گرانٹس سمیت محتلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی۔اس حوالے سے سینئر وزیر برائے سیاحت وامورنوجوانان محمد عاطف خان اور وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یو این ڈی پی کے نمائندے،یوتھ ڈائریکٹر اسفندیار خٹک اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔اجلاس میں ضم شدہ اضلاع کے 4000 نوجوانوں کے لئے یو این ڈی پی کے تعاون سے الگ پروگرام شروع کرنے بھی اتفاق کیا گیا، پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو کاروباری گرانٹس فراہم کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی۔سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا کہ اس کے علاوہ 2 ارب روپے کی لاگت سے خیبر پختوخوا یوتھ امپیکٹ چیلنج پروگرام کے تحت کاروبار شروع کرنے کے لئے بھی قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو گرانٹس فراہم کی جائیگی۔جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائینگے۔اجلاس میں ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں موجود مدارس کے طلباء کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے مدارس کے رہنما اعتماد میں لئے جائینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18531