Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم یکجہتی کشمیرہرحال میں منایا جائیگا۔لیگی وزراء کا واویلہ آئینی مسلہ نہیں۔ذاتی عناد ہے۔۔خان اکبرخان

شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ)یوم یکجہتی کشمیرہرحال میں منایا جائے گا۔لیگی وزراء کا واویلہ آئینی مسلہ نہیں۔ذاتی عناد ہے۔حفیظ سرکار سے وزارت کا مزہ لوٹنے کے بعد اب آئینی حقوق کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔گلگت بلتستان کے عوام، مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف ہمہ وقت احتجاج میں ہیں۔صوبائی وزراء کون ہوتے ہیں افراتفری پھیلانے والے، گلگت بلتستان والے کشمیر کی خاطر 5بڑی جنگیں لڑی ہیں۔آئینی حقوق کے آڑ میں کشمیری عوام کے ساتھ نفرت کو جنم دیا جائے ہمیں مراعات یافتہ طبقے کی ڈیکٹیشن ضرورت نہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈسٹرکٹ کونسلر غذر خان اکبر خان، راہنما پاکستان پیپلز پارٹی غذر نے صوبائی وزراء کی جانب سے اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال کر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے کشمیری سیاسی لیڈروں کے طرف سے تعاون نہ کرنے کو آڈ بناء کر 5فروری کو “یوم یکجہتی کشمیر”نہ منانے کے اعلان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کی شہ رگ ہیں۔گلگت کے عوام نے کشمیر کی5بڑی جنگیں لڑی ہیں۔آج کشمیر کے چند ناعقبت اندیش سیاست دانوں کی وجہ سے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے الگ نہیں ہوسکتے ہیں۔اور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیری عوام کے خلاف اکسا سکتا ہے۔خان اکبر خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتی وزراء کے صف میں شامل غذر سے منتخب وزیر فدا خان آئینی حقوق کے حوالے سے غذر کے عوام کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں۔بلکہ یہ اپنی ذاتی مفاد کیلئے مخالف گروپ کے ساتھ ملک کر حفیظ سرکار پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے . کشمیر مخالف اخباری بیانات سے غذر کے عوام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ فدا خان کی ذاتی عناد کا گیم ہے۔خان اکبر خان نے مذید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بیانیہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے واضح ہے مگر وفاقی حکومت اولاََ اپنی ناتجربہ کاری اور ثانیاََ واضح اکثیرت نہ ہونے کی وجہ سے تذبذب کا شکار ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
18482