Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اورپشاورکے درمیان پی آئی اےفلائیٹس کی معطلی پرعوام میں‌تشویش، بحالی مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) چترال اور پشاور کے درمیان پی آئی اے فلائٹ کی معطلی سے چترالی عوام میں تشویش کی لہردوڑ گئی جن کاکہناہے کہ موسم سرما میں پروازوں کی تعدادمیں اضافے کی بجائے ختم کرنا ناقابل فہم بات ہے۔چترال اور صوبائی دارلحکومت پشاور کے درمیان پی آئی اے فلائٹ 1969میں شروع ہوگئے تھے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر تھے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے ائر لائن انتظامیہ کی غیر دانشمندانہ اقدامات کی وجہ سے مسافروں کی تعدادمیں کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے پروازوں کی تعداد میں بھی کمی لاکر انہیں ہفتے میں جمعہ اور اتوارکے دن مقررکئے گئے ۔عوامی حلقوں کا کہناہے کہ ان پروازوں کی اپریشن کا وقت سہ پہر مقررکرنے کی وجہ سے اکثر خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوجاتے ہیں کیونکہ دوپہر کے بعد وادی چترال میں بادل اٹھنا شروع ہوتے ہیں۔اسی طرح ہفتے میں فلائٹ اپریشن کے دودنوں کے درمیان صرف ایک دن کا وقفہ ہونے اور ورکنگ ڈے نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسافروں کی تعدادمیں کمی آگئی ہے کیونکہ ان کو جہازکے انتظارمیں پانچ دن گزارناپڑتا ہے۔ عوامی حلقوں نے پشاور چترال روٹ پر کرایوں کو ساڑھے سات ہزار روپے سے کم کرکے 5000روپے مقررکرنے اور روزانہ فلائٹ صبح کے وقت چلانے کا مطالبہ کیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
18495