Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرزادہ اقلیتی برادری کا نمائندہ ہے وہ پالٹکس کے بجائے علاقے کی ترقی میں کرداراداکرے.عبدالرحمن

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے امیر قاری عبدالرحمن قریشی اور ضلعی کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چترالی عوام نے حالیہ الیکشن میں دینی جماعتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے عوامی نمائندوں میں عوامی مسائل کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔اس وقت چترال میں کافی مسائل ہیں۔صاف پانی کا مسئلہ،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی،روڈوں کی ناگفتہ بہ حالت،کئی ویلیز میں بجلی کی عدم دستیابی جیسے مشکلات کا چترالی عوام کو سامنا ہے۔ایسے حالات میں بعض عناصر کی طرف سے عوامی نمائندوں کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش چترال کو مزید مشکلات میں دالنے کی مترادف ہے. جے یو آئی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں‌ انہوں نے کہا کہ اس وقت چترال میں دو منتخب نمائندے اور ایک اقلیتی نمائندہ موجود ہیں تینوں نمائندوں میں اعتماد کا ایک فضا قائم ہے۔بعض عناصربے اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کوکوشش کررہے جوکہ کسی صورت میں کامیاب نہ ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی جہاں زمہ داری زیادہ ہیں وہاں ان کے حقوق بھی متعین ہیں۔اداروں کے ہیڈز کو بھی اس کا احساس ہونا چاہئے۔صوبائی اور وفاقی حکومت کو بھی منتخب عوامی نمائندوں کی عزت ووقار کا احترام کرنا چاہیئے،چترال میں اپنے امیدواروں کی شکست کا انتقام چترالی عوام سے نہیں لینا چاہیئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چترال کے تینوں نمائندے ملکر ایک دوسرے کا عزت واحترام کا خیال کرتے ہوئے چترال کی خدمت کریں۔انہوں نے شکست خوردہ عناصر کو بھی مشورہ دیا کہ پس پردہ رہ کر اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے سامنے آکر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے مثبت تنقید کا بھی چترالی عوام جائزی لیں اور اچھے اور بُرے میں تمیز کرنے کا سب کو پتہ چل سکے اُنہوں نے کہا کہ چترال میں رہنے والے اقلیتوں کو ایک باصلاحیت نمائندہ وزیرزادہ کی صورت میں مل چکا ہے ،اقلیتی برادری ان سے اپنے علاقے کی بھرپور خدمت کروائیں۔ تاکہ سیاحوں کوبھی ان علاقوں کی طرف آنے میں سہولیات میسر ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے وزیرزادہ اقلیتی برادری کا نمائندہ ہے اور میرا اُن کو مشورہ ہے کہ وہ پالٹکس کرنے کے بجائے چترال کی ترقی میں بالعموم اور اقلیتی برادری کی ترقی میں اپنا کردار بالخصوص طورپر ادا کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18448