Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ فارسٹ میں بھرتی نہ کرنے کے خلاف آرندوکے امیدواروں کا دروش بازار میں‌ بھوک ہڑتال

Posted on
شیئر کریں:

دروش (چترال ٹائمزرپورٹ )محکمہ فارسٹ کے خلاف حالیہ بھرتیوں‌میں‌میرٹ کو پامال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یو سی ارندو کے نوجوان محمد اسلام و دیگر نے دروش بازار میں‌بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں‌. بھوک ہڑتالیوں‌کا موقف ہے کہ محکمہ فارسٹ کے ذمہ داروں‌نے یوسی آرندو کے جنگلاتی علاقوں‌سے ایک امیدوار کو بھی فارسٹ گارڈ یا کلرک کے خالی اسامیوں‌میں‌بھرتی نہیں‌کیا . جبکہ ہم ٹیسٹ انٹرویو پاس کرکے اخری مراحل میں‌پہنچے تھے. انھوں‌نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ‌اور صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق آرمڑ سے اپیل کی ہے کہ انھیں‌فارسٹ گارڈ کی پوسٹوں‌پر بھرتی کیا جائے . تاکہ ہم جنگلاتی علاقوں‌کے باشندے ہونے کے ناطے دوسرے علاقوں‌کے امیدواروں‌سے بہتر ڈیوٹی سرانجام دیں‌گے . بھوک ہڑتالیوں کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال میں بیٹھیں‌گے.


شیئر کریں: