Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال، سوات اور ہزارہ میں کئی نئے مقامات پر سکی ریزارٹ بنائے جارہے ہیں. عاطف خان

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام سوات،چترال اور ہزارہ میں کئی نئے مقامات پر سکی ریزارٹ بنا ئے جارہے ہیں جس کا انتظام نجی شعبہ کرے گا صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کے پی ٹورازم اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کی منظوری کابینہ دے چکی ہے اسی طرح ہم وفاق کی سطح پر بھی سیاحت کے فروغ کے لئے ویزہ پالیسی میں رعایت دے رہے ہیں ہم نے مختصر عرصے میں سیاحت کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے نجی ہوٹل میں محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام عشائیہ کے موقع پر سویٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولے اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت دوبارہ بحال ہوچکی ہے سیاحت کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی رونقیں بھی بحال ہو رہی ہیں اور باالخصوص سوات کے عوام کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سیاحت دوبارہ بحال ہونے لگی ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ سیزن میں سیاحوں کی رہنمائی کے لئے ٹورسٹ پولیس فورس بھی بنائینگے جس سے سیاحوں کو مختلف سیاحتی مقامات تک پہنچانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سیاحت کی وجہ سے پاکستان اور خیبر پختونخوا کا بہتر امیج دنیا کے سامنے جا رہا ہے اور اب دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستانی امن پسند اور مہمان نواز لوگ ہیں۔
atif khan minister tourism2
دریں اثنا خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت ،کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے دورہ سوات کے دوران سوئیٹرز لینڈ کے سفیر تھامس کولے اور چئیرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان کے ہمراہ سوات عجائب گھر ،بت کڑہ ،سیدوشریف سٹوپا، اوڈیگرام شنگردار اسٹوپااور دیگر تاریخی مقامات پر مہاتما گوتم بدھ کے کھنڈرات اور نوادرات دیکھے محکمہ سیاحت اور آثار قدیمہ کے اعلیٰ حکام بھی انکے ہمراہ تھے سینئر وزیر اور انکے ہمراہ آئے غیرملکی مہمانوں نے ان نوادرات اور کھنڈرات میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدھ مت کے آثار کو محفوظ بنانے کیلئے ہم نے 50کروڑ روپے منظور کئے ہیں بدھ مت آثار کی حفاظت اور ترویج میں ہم سب کا بھلا ہے خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں بدھ مت آثار کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کے لوگوں کی عبادت گاہیں اور مقدس مقامات کو صاف ستھرا رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تقریبا ہر ہفتے مختلف ممالک کے باشندے اور سفیر صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کے دورے کرنے لگے ہیں آج صوبے میں حالات ماضی سے کافی حد تک بہتر ہوچکے ہیں صوبے میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے سوئیٹر ز لینڈ کے ٹورازم بورڈ سے ہم نے رابطہ کیاہے وہ سکی ریزارٹ بنانے میں ہماری بھرپور مدد کرینگے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ سیاحت سوات اور چترال سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر نئے ٹورازم سپاٹس بنا رہے ہیں خیبر پختونخوا بالخصوص سوات کے سیاحتی مقامات کا حسن اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت سے ایک طرف کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جاسکے گا وہیں اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی مہیا ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چند دن پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے نئی ویزا پالیسی پر گفتگو ہوئی ہے جس میں تمام غیر ملکی سفارت خانوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئی ویزا پالیسی کے تحت 50ملکوں کو ویزا آن آرائیول اور 175کو ای ویزا کی سہولت دی جائیگی جس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا دورے کے موقع پر سوئیٹرز لینڈ کے مختلف وفود، محکمہ سیاحت کے افسران سمیت بڑی تعداد میں مقامی زعما ء بھی موجود تھے ۔
KP Senior Minister for Sports and Culture Atif Khan.jpg R


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18421