Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اوقاف کے زیر نگرانی صوبائی سطح پرحفظ وقرات کے مقابلے منعقد ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ اوقاف صوبہ خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی صوبائی سطح پر حفظ و قرات کے مقابلے منعقد کئے جائینگے ۔یہ مقابلے ضلعی سطح پر پہلے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 31مارچ 2019تک ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی منعقد کئے جائینگے جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں اوقاف آڈیٹوریم عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں 24اپریل 2019بروز بدھ صبح 9بجے منعقد ہونگے ۔مذکورہ مقابلے مین تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے حفاظ جبکہ 25اپریل 2019بروز جمعرات صبح 9بجے کو منعقدہ مقابلے میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے قاری /قاریات مقابلے میں حصہ لینگے۔ تمام دلچسپی رکھنے والے طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے بروقت رابطہ کرکے مجوزہ مقابلوں کیلئے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف صوبہ خیبر پختونخوا کی جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ذاتی خط و کتابت کا انتظار نہ کیا جائے اور نہ ذاتی خط و کتابت کی جائیگی ۔ نیز صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے کسی بھی فرد کو براہ راست شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔


شیئر کریں: