Chitral Times

Feb 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹررفیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے. ریٹائرمنٹ کے موقع پر ریجنل آفس میں‌ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ہے . جس میں‌ ڈی ای او ایجوکیشن احسان الحق، ڈی ای او فیمل حلیمہ نذیر، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ‌حکام اور مختلف مکاتب فکرکے افراد نے شرکت کی. تقریب میں‌مقرریں‌ نے ڈائریکٹر رفیع اللہ کی تعلیم کے میدان میں خدمات کو شاندارالفاظ میں سراہا. رفیع اللہ دو دھائی سے زیادہ عرصے تک محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں‌ بھی خدمات انجام دیتے رہے جس کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات ہوئے . انھوں‌نے چترال کے علاوہ پشاور، مردان ، ایبٹ آباد و دیگر مقامات پر بھی خدمات سرانجام دی . اور بطورریجنل ڈائریکٹر ریٹائرہوگئے.
دریں اثنا شفا عت الرحمن نے نئے ریجنل ڈائریکٹر کی زمہ داری سنبھال لی.

director aio chitral rafiullah retired

director aio chitral rafiullah retired2

director aio chitral rafiullah retired23

director aio chitral rafiullah retired25

director aio chitral rafiullah retired256

director aio chitral rafiullah retired6
director aio chitral rafiullah retired42

director aio chitral rafiullah retired426

director aio chitral rafiullah retired4261

director aio chitral rafiullah retired4


شیئر کریں: