Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف پورا کیاجائیگا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر ماحولیات و جنگلات سید محمد اشتیاق ارمڑ اور وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے ملاکنڈ ڈویژن میں جاری بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے رواں مالی سال کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس امر کا اظہار وزیر جنگلات کے دفتر پشاور میں منگل کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان اور سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے اور مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا گیا کہ جنگلات قومی دولت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحول کو شفاف بنانے میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اس لئے صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ پودوں اور درختوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہمات کے ذریعے جنگلات میں مزید اضافہ کیا جائے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کو جنگلات کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شجرکاری مہمات کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ایک عظیم منصوبہ ہے جسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18367