Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ڈی ڈبلیوپی کا اجلاس، گرین لشٹ اور ریشن میں حفاظتی پشتوں سمیت 39 منصوبوں کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 16550.020ملین روپے لاگت کے 39پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں صوبے کی ترقی کیلئے خزانہ، بلدیات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ابتدائی و ثانوی تعلیم ، صحت ، ماحولیات ، بہبود آبادی، تحقیق اور ترقی، توانائی و برقیات، شہری ترقی ، فاٹا ترقیاتی ادارہ، پانی، سڑکوں ،قانون اور انصاف ،ٹرانسپورٹ، صنعت اور کھیل و سیاحت سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے 43پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 39پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جبکہ چار پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث مؤخر کرکے تصحیح کیلئے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔منظورشدہ پراجیکٹس میں مستوج روڈ کو دریا چترال سے محفوظ رکھنے کیلئے ریشن اور گرین لشٹ کے مقامات پرحفاظتی پشتوں کی منظوری بھی شامل ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18360