Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

برفانی تودے گرنے سے لاسپور مستوج روڈ ٹریفک کیلئے، مسافرمشکلات کاشکار

Posted on
شیئر کریں:

ہرچین(آمیرنیاب)لاسپور کو مستوج سے ملانے والی واحد سڑک شاہی داس( گشٹ )کے مقام پر ایک مرتبہ پھر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ وقتی طور پر کھول د ئیے ہیں۔
یاد رہے یہ روڈپچھلے ایک مہینے سے متعدد بار بند ہوتا رہاہے ۔ جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے، اسی روڈ میں برفانی تودے گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، کئی مسافر زخمی، مسافر گاڑیوں اور موٹر سایئکلوں کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔
علاقے کے عمائیدیں نے ضلعی انتظامیہ سے روڈ کو مستقل اور فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر کسی بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔
laspur road closed 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18335