Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کے جوان شدید سردی اور برف میں بھی پولیو سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے سرگرم عمل

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں پارہ نقط انجماد سے نیچے ہونے کے باوجود پولیو میں سیکیورٹی کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں. چترال پولیس کے جوان انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ عوام دوست پولیس کے نام سے مشہور ہیں. وادی چترال کے بعض علاقوں میں انتہائی ذیادہ برف پڑتی ہے ایسے حالات میں وہاں صرف سفر کرنا ہی ناممکن ہوتا ہے ایسے حالات میں پولیو ٹیموں کی رہبری اور سیکیورٹی کے خدمات احسن طریقے سے سرانجام دینا نہایت ہی قابل ستائیش اور قابل دید ہے.

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او چترال فاروق بلال نے اپنے بیان میں بتایا کہ چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے انتہائی سخت حالات میں بھی کسی بھی طرح کی ڈیوٹی سرانجام دینے کے قابل ہیں اور اعلٰی صلاحیتوں کے مالک ہیں. ان کی مزید تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ دور حاضر کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں بھی نکہار آئے.
chitral polio campaign and police duty 1

chitral polio campaign and police duty 2

chitral polio campaign and police duty 3

chitral polio campaign and police duty 5

chitral polio campaign and police duty 6

chitral polio campaign and police duty 7

chitral polio campaign and police duty 8

chitral polio campaign and police duty 9

chitral polio campaign and police duty 10


شیئر کریں: