Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پیسرا نے ڈی ای اوکی سکروٹنی کمیٹی کیلئے چیئرمین کانوٹیفیکیشن جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپور ٹ ) ایم ڈی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبہ بھر کے نجی سکولوں کے احتجاج پران کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسرکو ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا چیئر مین بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخواسمیت تمام تنظیموں نے اس اقدام کو نجی شعبہ تعلیم کیلئے خوش آئند قرار دے دیا،گزشتہ روز ایم ڈی پی ایس آراے سید ظفرعلی شاہ سے منتخب ممبران فضل اللہ داؤدزئی،سید انس تکریم،امجدعلی شاہ اورشوکت محمود نے سے ملاقات کی ۔ میٹنگ میں فیصلہ ہواکہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں31مارچ تک توسیع کی جائے گی اور اس سے صوبے میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ہوگیااسکے علاوہ یہ طے پایاگیاکہ لیٹ فیس اور جرمانوں کافیصلہ پی ایس آراے میٹنگ میں کیاجائیگا تاہم منتخب ممبران نے واضح کیاکہ ہم کسی بھی صورت جرمانہ تسلیم نہیں کرینگے ایم ڈی نے کہاکہ نجی سکولوں کے مسائل کو پی ایس آراے کے ایجنڈے پرڈالاجائیگا ایم ڈی نے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کااعلامیہ بھی جاری کردیااب ڈی ایم اوکی جگہ ڈی ای او اب ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ہونگے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN) کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی نجی شعبہ تعلیم کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی مزکوری تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہمارے موقف کی حمایت ہے ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے چیئر مین کی تعیناتی میں ہمارے تحفظات کو دور کیا گیاجس کیلئے صوبائی سپیکر مشتاق احمد غنی اور صوبائی مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش سمیت وہ تمام احباب خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اس جدوجہد میں شامل رہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18295