Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحت کے فروع کیلئے 50ملکوں کو ویزا آن آرائیول،175ممالک کوای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں ترقی اور اس کے فروغ کیلئے نئی ویزا پالیسی سے سیاحوں کو پاکستان آمد میں آسانی ہوگی، صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی سہولیات اور تفریح کیلئے 5 نئے اسکینگ ریزورٹ بنائے جائینگے جبکہ 20 نئے سیاحتی مقامات بھی آباد کرینگے، ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاکہ 50ملکوں کو ویزا آن آرائیول جبکہ 175ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے تاہم اس کیلئے وفاقی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نئی ویزا پالیسی پر غیر ملکی سفارت خانوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور پاکستان میں موجود غیرملکی سفارت خانوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرینگے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بھی ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کو ترجیح دے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کوملک کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کیا جائے، سینئر صوبائی وزیر سیاحت خیبرپختونخوا محمد عاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں 20 نئے سیاحتی مقامات آباد کریگی جبکہ صوبے میں موجود سیاحتی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے سمیت وہاں مقامی سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ مقامی آبادی کی زندگی بہتر ہونے کیساتھ ساتھ معیشت بھی مستحکم ہوسکے، مالم جبہ کے مقام پر اسکینگ ریزورٹ موجود ہے تاہم 5 نئے اسکینگ ریزورٹ بھی تعمیر کرینگے تاکہ اسکینگ کھیل کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ مل سکے۔


شیئر کریں: