Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے تمام نوٹیفکشن کو مستردکرتے ہیں..منتخب ممبران

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹامز رپورٹ ) پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے منتخب ممبران فضل اللہ داؤدزئی ،سید انس تکریم،امجد علی شاہ ،شوکت محمود نے ایک مشترکہ بیان میں پی ایس آراے کے غیرقانونی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرنے کافیصلہ کیاہے ۔میڈیاسے بات چیت کے دوران چاروں ممبران نے کہاکہ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کاانتظارکئے بغیرغلط نوٹیفکیشن جاری کرکے والدین اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کردی ہے جسے حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس آراے نے غیرقانونی طور پر جرمانے عائد کرنا شروع کردئیے ہیں اور تاریخوں کاتعین پی ایس آراے سے ہٹکر اپنی من مانی کے بل بوتے پر کیاجارہاہے ہم ان تمام نوٹیفکیشن کو مستردکرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت لیٹ فیس دینے کو تیار نہیں ہیں اور کل کے اجلاس میں اگر ہمارے تحفظات دورنہ کئے گئے تو عدالت اور احتجاج کا راستہ اپنایاجائے گا۔منتخب ممبران نے کہاکہ نئے ضم شدہ اضلاع پر2017کے ہائیکورٹ کے فیصلے کااطلاق نہیں ہوتا اس لئے ان2018-19کی تجدیداپ ڈیٹڈہے اورضم شدہ اضلاع کیلئے حکومت اورپی ایس آراے خصوصی پیکج کااعلان کرے ہم ضم شدہ اضلاع کیلئے حکومت سے ریلیف اور خصوصی پیکج حاصل کرینگے حکومت ضم شدہ اضلاع کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے اور نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی سمیت پی ایس آراے ضم شدہ اضلاع کیلئے قوانین میں رعایت دے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18258