Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیاحت کے فروغ کے لئے فور سییزن کے نام سے ایک سکیم متعارف کرائی ہے۔۔۔عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت،ثقافت،آرکیالوجی وامور نوجوانان محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ترکی نے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے علاوہ سیاحتی شعبے کی ترقی میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترکی کے تجربات سے استفادہ حاصل کرکے پاکستان اور خاص کر خیبر پختونخوا میں موجود ہزاروں سال تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے علاوہ سیاحت کے شعبے کو بھی ترقی دی جاسکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مشاورتی اجلاس وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سینئر وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان سمیت چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراء سیاحت شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 20 نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں جلد از جلد تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر سیاحوں کے لئے کھول دیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے فور سییزن کے نام سے ایک سکیم متعارف کرائی ہے جسمیں صوبے کے تمام اضلاع میں سیاحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائیگی۔سینئر وزیر نے کہا کہ ترکی نے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے علاوہ سیاحت کو کافی ترقی دی ہے اور ہمیں انکے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے ملک میں بھی ہزاروں سال پرانے مقامات اور تہذیب موجود ہے۔اسکے علاوہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے نئے ویزا پالیسی کا اعلان احسن اقدام ہیں جس سے ملک میں سیاحت کوفروغ ملے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18267