Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال یونیورسٹی نے بی اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال نے بی ۔اے سالانہ امتحانات (پرائیویٹ) 2019ء کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے 20مارچ تک بغیر لیٹ فیس کے داخلوں کے لئے مقررہ فارم پر درخواستیں طلب کی ہے۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ بی ۔اے پارٹ ون اور ٹو کے لئے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپرکرکے بھیجنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی اور بنک رسید بمعہ آخری امتحان کی ڈی۔ ایم۔ سی اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ بذریعہ ڈاک یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات کے نام بھیج دئیے جائیں۔ پریس ریلیز کے مطابق امتحانات کا آغاز 30جون سے ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18249