
چترال پریس کلب کے ششماہی مجلہ کی اشاعت پر صوبائی وزیر اطلاعات کی طرف سے پذیرائی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین اور سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے چترال پریس کلب کے حال ہی میں شائع شدہ ششماہی مجلہ چھترار کی کاپی انہیں پیش کردی۔ وزیر اطلاعات نے چترال پریس کلب کی اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے مجلے کی معیار کو سراہا اور امید کا اظہار کیاکہ وہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں اپنی صحافت کے ذریعے خدمت کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ایم پی اے وزیر زادہ اور سی سی ڈین این کے چیرمین سرتاج احمد خان بھی موجود تھے۔