Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون گولدوراورریحانکوٹ میں تین دنوں سے بجلی غائب،دادرسی کا مطالبہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)چترال ٹاون میں گولدور اور ریحانکوٹ میں گذشتہ تین دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔صارفین کے مطابق تین روز سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے محکمہ پیسکو بجلی کی خرابی کو دور کرنے میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔صارفین کے مطابق گذشتہ روز ٹرانسفارمر میں خرابی کا بتاکر محکمہ پیسکو ٹرانسفارمر اٹھاکر لے گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ پیسکو کے پاس ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر موجود نہیں جس کے وجہ سے علاقے کو تین سے پانج دنوں تک بجلی کے بغیر مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اورمحکمہ پیسکو کے حکام عوامی نمائندوں کا بتاکر اپنے آپ کو بری الذمہ کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ ہونے کے باجود محکمہ پیسکو کے پاس اضافی ٹرانسفارمر نہ ہونا تعجب کی بات ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ کئی دنوں سے چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
اسی طرح اپرچترال میں بھی بجلی غائب ہے ۔بارشوں کاسلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی ہے ۔ صارفین بجلی نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی سے محکمے کے پاس اضافی ٹرانسفارمر نہ ہونے اورساتھ ٹاون ایریا میں تین دنوں سے بجلی کی خرابی کو دور کرنے میں ناکامی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر محکمہ ہذا کے خلاف اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


شیئر کریں: