Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فلورملزفورٹییفا ئیڈ آٹا فراہم کرینگے جس میں وٹامن،فولک ایسڈ، آئرن اورزنک شامل ہو گا..وزیرخوراک

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ غذائیت کی کمی بہت بڑا چیلنج ہے اور اس کے لیے ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ عوام کو غذائیت سے بھرپور غذا مہیاکی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام (ایف ایف پی) نمائندہ وفد سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایف ایف پی نے ابتدائی طور پر پشاور میں 13 فلور ملز کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فلور ملز فور ٹییفا ئیڈ آٹا فراہم کریں گی فورٹیفائڈ آٹے میں وٹامن 12 ۔B ،فولک ایسڈ، آئرن اور زنک شامل ہو گا وفد نے مزید بتایا کہ فورٹیفیکیشن غذا میں اہم وٹامنز اور منرلنز شامل کرنے کا عمل ہے۔نہ جوصرف غذائی قلت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ اوران اہم اجزاء کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے وفد نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں 86 ممالک نے آٹے کی فورٹیفیکیشن اور 22 ممالک نے خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا ہے ۔صوبائی وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ ایف ایف پی بھرپور آگاہی مہم شروع کرے تاکہ عوام میں غذائیت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف پی کو محکمہ خوراک کی طرف سے اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔


شیئر کریں: