Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش اور ملحقہ علاقوں میں برف باری اور مختلف روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری

Posted on
شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے مزید دونوں تک ملاکنڈ ڈویژن میں بارش اور چترال میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔ گذشتہ سال کی نسبت ضلع چترال میں بارش اور برف باری زیادہ ہوئی جس کی وجہ سے دروش ڈویژن میں ،کلاش ویلیز،بیوڑی ،شیشیکوہ مڈکلشٹ اور ارسون کے روڈ پر برف زیادہ ہونے کی وجہ سے بند رہی ۔ محکمہ سی اینڈڈبلیو دروش کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کر دگئی جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ روڈوں سے برف ہٹاکر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تاہم موسم کی صورت حال خراب ہونے کی وجہ سے مذکورہ ویلیز میں برف باری جاری ہے اور سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری مذکورہ علاقہ جات میں موجود ہیں جیسے ہی موسم صا ف ہو جائے گا تو روڈوں کی صفائی کا کام شروع ہو گا۔ایکسن سی اینڈ ڈبلیو انجینئر مقبول اعظم اور ایس ڈی او دروش انجینئر ریاض ولی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سب انجینئر زسائیڈ پرکام کی نگرانی کررہے ہیں ۔
علاقہ مکین نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی فوری اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ محکمہ سی اینڈڈبلیوآئندہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ہر قسم کی تعاؤں کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وادری ارسون میں تقریباً ایک فٹ پانچ انچ ، بیوڑی سات انچ اور شیشیکوہ کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زیادہ اور مڈکلشٹ میں تقریباً دو فٹ سے زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ برف باری اور بارش کی وجہ سے چترال میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔
chitral madaklasht road re opeining work continue


شیئر کریں: