Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غذر سے تعلق رکھنے والا سپاہی عارف حسین کاکاخیل کشمیرلائن آف کنٹرول میں شہید

Posted on
شیئر کریں:

گلگت (شاہ عالم علیمی)غذر پھنڈر کے موضع دالومل سے تعلق رکھنے والا مجاہد فورس کا جوان عارف حسین کاکاخیل گزشتہ دن کشمیر میں شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد بٹالین کے جوان عارف حسین کاکاخیل فارورڈ کہوٹہ بڈوری سیکٹر ضلع حویلی آزاد کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آکر شہید ہوگیا۔ اس کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ برف باری شدید موسم اور تودے کی وجہ سے تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔ سپاہی عارف حسین نائب صوبیدار (ر) محمد ولی کاکاخیل کا فرزند تھا۔ اس کا تعلق ضلع غذر کے موضع دالومل بریست پھنڈر سے ہے۔ سپاہی عارف حسین نے تین سال پہلے 653 مجاہد بٹالین میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی۔ وہ لائن اف کنٹرول کے ساتھ فارورڈ کہوٹہ بڈوری سیکٹر میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ برفانی تودے کی زد میں‌اکر شہید ہوگیا ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
18014