Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ، برفباری کا سلسلہ جاری، رابطہ سڑکیں‌بند، لواری ٹنل روڈسے ٹریفک جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے چترال کی تمام تر وادیوں میں مسلسل بارش اور برفباری جاری ہے اور 90علاقوں میں برف پڑنے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں جس سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گئی ہے اور کئی دوردراز علاقوں میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک برفباری اور دشوار گزار پہاڑی راستوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہے جن میں بمبوریت، تورکھو، تریچ، اویر ، گرم چشمہ روڈ شامل ہیں۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی لواری ٹنل اپروچ روڈ پرموٹر گاڑیوں کی ٹریفک جاری ہے جوکہ کسی بھی وقت برفباری کے باعث بند ہوسکتی ہے۔ پشاور سے یہاں پہنچنے والے مسافروں کے مطابق چترال سائیڈ میں لواری ٹنل تک اپروچ روڈ میں پولیس کی نفریوں کی برف میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکلنے میں مدد دیتے رہے۔بارش کے باعث چترال شہر میں کرفیو کا سماں رہا اور لوگ گھرو ں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ سڑکوں میں گاڑیوں کی آمدورفت بھی محدود رہا۔ دریں اثناء سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے کہا ہے کہ گرم چشمہ ، بمبوریت اور دوسرے پہاڑی علاقوں سے گزرنے والی سڑکوں میں برفانی تودے اور پتھر گرنے کے حدشے کے پیش نظر بحالی کا کام شروع کرنے کے لئے موسم کے سازگارہونے اور برفباری کے تھم جانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری اور برفباری کے پیش نظر محکمہ مواصلات وتعمیرات نے دروش ، بونی اور چترال سب ڈویژن کے ایس ڈی اوز اور تمام فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹاجاسکے اور مختلف سڑکوں کی بندش کا دورانیہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے مختلف دوردراز کے علاقوں کے رہنے والے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ انتہائی ناگزیر صورت کے سوا سفر کرنے سے اجتنا ب کریں کیونکہ پہاڑی علاقوں سے گزروالے سڑکیں انتہائی خطرناک ہوگئے ہیں جہاں کسی بھی وقت برفانی تودے اور پتھرگرسکتے ہیں۔ انہوں نے گرم چشمہ روڈ، بمبوریت ، چترال بونی روڈ اور تورکھو روڈکو ان دنوں موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے خطرناک قرار دے دیا ہے۔
chitral snowfall

chitral snowfall1chitral snowfall2

chitral police trafic during snowfall 2 chitral police trafic during snowfall 5 chitral police trafic during snowfall 4

 
chitral snowfall144


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
18009