Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سال 2018کے دوران چترال پولیس نے14من چرس،464لیٹرشراب برآمدکیا،3485مقدمات درج

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع چترال میں سال 2018ء کے دوران مختلف جرائم کے کل 3485مقدمات درج ہوئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 2017ء میں ان کی تعداد 3469تھی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال کپٹن (ریٹائرڈ) محمد فرقان بلا ل کے دفتر سے دستیاب ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال قتل اور اقدام قتل کے سات سات کیس اورمہلک ضرب کاری کے 65اور اغوا کے 26کیس درج ہوئے ۔ سال 2018ء کے دوران منشیات کی ریکوری کے حوالے سے بہت ہی بہتری نظر آئی اورچرس کی 563کلوگرام اور شراب کی 464لٹر برامد ہوئی جبکہ سال 2017ء ان کی مقدار 132کلوگرام اور 223لٹرتھی۔ اسی طرح نارکاٹکس کے حوالے سے 372افراد گرفتار ہوئے جن میں 270 چرس بیچنے والے شامل تھے جن میں سے 244کی ضمانت ہوگئی اور 13اب جیل میں ہیں۔ سال 2018ء کے دوران چترال پولیس نے دو کلاشنکوف، 23رائفل، 54شارٹ گن، 14پستول، 1381روانڈ، 600ڈائنامائٹ، 4500سیفٹی فیوز اور 50کلوگرام دھماکہ خیز پاؤڈر برامد کیا۔ اس سال کے دوران ٹریفک کے کل 173حادثات پیش آئے جن میں 22مہلک ہیں اور 1381افراد کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے۔ اس سال کے دوران ڈکیٹی ، بنک ڈکیٹی ، کار چھیننے کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا جبکہ نقب زنی کے 27، چوری کے 18، کار چوری کے 2موٹر سائیکل چور ی کے 5واقعات رپورٹ ہوئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17980