Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت چکدرہ سی پیک روٹ کی تعمیر کیلئے ہرممکن کوششیں کرینگے..فداخان/مولانا چترالی

شیئر کریں:

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) گلگت بلتستان کے وزیرسیاحت فداخان فدااور چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبرچترالی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ گلگت سے چکدرہ تک سی پیک روٹ کی تعمیر کیلئے ہر ممکن کوششیں کرینگے اور دونوں نمائندگان اس سلسلے میں متعلقہ اداروں و منسٹری سے مسلسل رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے. جمعرات کے روز پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد میں‌ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی اور فداخان فدا منسٹرٹورزم اینڈ سپورٹس گلگت بلتستان کے درمیان اس سلسلے میں ملاقات ہوئی. اس موقع پرمعروف سماجی شخصیت اورماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹرمحمد علی مجاہدکے علاوہ چترال اور گلگت کے عمائدین بھی موجودتھے. فداخان فدا نے بتایا کہ گزشتہ سال 16لاکھ سے زائد ٹورسٹ گلگت بلتستان سیرکیلئے آئے، مگر راستے خراب ہونے کی وجہ سے وہ بالائی علاقوں‌ اور چترال کی سیر نہ کرسکے. اور واپس جانے پر مجبور ہوئے اگر گلگت سے چکدرہ تک سڑک بنی تو اندرون ملک یا بیرون ملک سے انے والے سیاح چترال سے ہوکے گلگت اور گلگت سے ہوکے چترال کا سیر کریں‌گے . جس سے علاقے میں سیاحت کو فروع ملنے کے ساتھ علاقے کی معیشت بھی مظبوط ہوگی اور ہزاروں‌نوجوانوں‌کو روزگار کے مواقع ملیں‌گے. اورساتھ دونوں‌علاقوں‌کے عوام تجارت کیلئے اس روٹ کو استعمال کرسکیں گے. انھوں نے چترال اور گلگت بلتستان کے لوگوں‌کی اپس میں مثالی محبت ، بھائی چارے اوردوستی کےرشتوں کی تعریف کی اوران کو مذید مظبوط کرنے پر زور دیا.
ایم این اے مولاناچترالی نے وزیر سیاحت کی پرخلوص خواہشات اورکاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں‌صوبہ ہے، اور چترال وگلگت بلتستان کی کلچر، زبان اور رہن سہن یکسان ہونے کے ساتھ دونوں‌ علاقے سیاحت کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل علاقے ہیں‌. انھوں نے چکدرہ گلگت سی پیک روٹ کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ انھوں‌نے اس سلسلے میں‌وفاقی وزیر مواصلات، وزیر اعلیٰ‌خیبر پختونخوا ودیگر متعلقہ اداروں‌سے کئی بار ملاقات کرچکے ہیں‌ اور انھوں نے یقین دلایا ہے کہ چکدرہ گلگت سی پیک روڈ ہر حال میں‌تعمیرکی جائیگی.اور مذکورہ منصوبہ سی پیک منصوبوں‌کے ساتھ پی ایس ڈی پی میں‌بھی شامل ہے . مولانا چترالی نے مذید کہا کہ گلگت کے عوام سی پیک متاثرین میں‌شامل ہیں‌. ان کو مراعات ملنی چاہیے. دونوں‌رہنماوں‌نے علاقے میں‌سیاحت کو مذید فروع دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی. فداخان فدا نے اس موقع پر بتایا کہ چترال اور گلگت بلتستان کی روائتی اورثقافتی کھیل فری سٹائل پولو کو اسلام آباد میں بھی متعارف کرانا چاہتے ہیں‌تاکہ پولوکھیل کو ترقی دینے کے ساتھ دونوں علاقوں میں سیاحت کومذید فروع دیا جاسکے .

Molana chitrali and fida khan fida minister gb 2
gb and chitrali23

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17928