Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں ویک اینڈ سے بارش/برفباری کی پیشنگوئی، برفانی علاقوں میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں ہفتہ سے ایک نیا مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہو گا اور اتوار کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیرِ اثر :

اتوار سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر شدید بارش کا امکان۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے.

ہفتہ (شام/رات) سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور، ملتان ڈویژن میں ہلکی بارش کی توقع ہے

سوموار سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ /برفانی تودے گرنے کا خدشہ۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

دریں اثنا ڈپارٹمنٹ آف ایمر جنسی منیجمنٹ، آ غاخا ن ا یجنسی فار حابیٹاٹ(AKAH) کی طرف سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے جاری ہدایات کے مطابق محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی پیشنگوئی کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول گلگت بلتستان اور چترال میں جنوری کے مہینے میں اوسطً زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔
19جنوری سے گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں شدید برف باری اور بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔ جسکے باعث پہلے سے موجود برف کے ذخیروں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ برفانی تودوں اور لینڈسلایئڈینگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ اس صورتحال میں آ غاخا ن ا یجنسی فار حابیٹاٹ،پاکستان درجہ زیل حفاظتی اقدامات کی گزارش کرتا ہے۔
۱۔ موسم کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھیں اور حسب ضرورت حفاظتی اقدامات کریں۔
۲۔ ایسے علاقوں کی کی پہلے ہی نشاندہی کریں جہاں پر برفانی تودوں کا خدشہ ہے اور ایسے گھروں، علاقوں میں رہنے سے گریز کریں۔
۳۔ گاؤں کی سطح پر برفانی تودوں سے بچاؤ کا پلان ترتیب دیں اور CERT کے لوگوں کی مدد حاصل کریں۔
۴۔ شدید برف باری کے دوران یا بعد میں سفر سے گریز کریں۔ گارڑیوں میں بیلچہ ، ڈنڈے اور چین (Chain) ضرور رکھیں۔
۵۔ برف باری کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے ایندھن کا مناسب بندوبست کریں۔ البتہ یہ بات بہت ضروری ہے کے گھر کے اندر کسی بھی ایندھن کے استعمال کے حفاظتی اقدامات سے واقف ہو۔ گیس اور دھواں صحت اور انسانی جان کے لئے انتہائی خطرناک ہے لہذا گھروں کے اندر تازہ ہو ا کی آمدورفت کا مناسب انتظام ہونا انتہائی اہم ہے۔

akah weather alert


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
17960