Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، اساتذہ کی واجب الادا دس مہینوں کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔۔۔سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمزرپورٹ) سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اورخواتین ونگ کا ایک اہم اجلاس جمعرات کے دن گلگت میں منعقد ہوا جسکی صدارت غلام اکبر صدر سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے کی۔اجلاس میں صدر غلام اکبر کے علاوہ ملکہ حبیبہ صدر خواتین ونگ، سجاد حسین رابطہ سیکریٹری، رمضان علی فنانس سیکریٹری، زینب خاتون نائب صدر، سید افضل صدر ضلع گلگت اور عابدحسین سینئر نائب صدر ضلع گلگت شامل تھے۔
اجلاس میں صدر غلام اکبر نے ٹیچرز کے مستقلی کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی کوششوں اور پیش رفت کے حوالے سے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔اجلاس میں ہر ضلع کے ڈی سی کے ذریعے ویریفکیشن کرائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ ایجوکیشن کے قابل اور تجربہ کار ماہرین کے ذریعے ہر سکول میں دورہ کرکے سکول کی کارکردگی اور اساتذہ کے ضروری تعلیمی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کرکے متعلقہ ڈی ڈیز کے حوالے کی گئی ہے۔لہٰذا سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن فیصلہ کرتی ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذریعے کی گئی جانچ پڑتال کو مدنظر رکھ کر تمام اساتذہ کی واجب الادا دس مہینوں کی تنخواہیں ادا کردی جائیں۔
اجلاس میں شرکائے میٹنگ نے وزیر اعلیٰ جی بی کی کوششوں کو سراہا جنکی انتھک کوششوں کی بدولت عنقریب مستقلی کا عمل مکمل ہونے والا ہے۔علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کے اراکین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سابق سیکریٹری تعلیم سید عبدالواحد شاہ کو اچانک تبدیل کردیا جو وزیر اعلیٰ کے حکم کے مطابق مستقلی کے عمل میں تیزی لارہے تھے۔سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ سے گزارش کرتی ہے کہ اساتذہ کے مستقلی کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا کر اساتذہ کے اندر پائی جانے والی محرومیوں اور پریشانیوں کو دور کردیں۔اجلاس میں تمام شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی سروس کو مدنظر رکھ کر مستقلی کے عمل کو عملی جامہ پہنائی جائے، اس بات پر سبھی نے اتفاق کیا۔


شیئر کریں: