Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیمی معیارمیں چترال کی پوزیشن سب سے پیچھے،محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف

Posted on
شیئر کریں:

(فیاض احمد) پشاورایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں محکمہ تعلیم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش ہوئی۔ اجلاس میں سیکریٹری تعلیم اورتمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران بھی شریک تھے۔

رپورٹ میں ڈیراسماعیل خان کا تعلیمی نظام سب سے بہتر قراردیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر ہری پور، تیسرے پرایبٹ آباد، چوتھے پر چارسدہ اور پانچویں پوزیشن پرمانسہرہ براجمان رہے۔رپورٹ میں انکشاف ہواکہ ضلع چترال کے سکولوں کے نتائج خراب رہےجوکہ متعین کردہ گراف سے بھی نیچے تھے جس کے باعث تعلیمی کارکردگی میں سب سے نیچے رہ گیاجوکہ چالیس فیصد سے بھی کم تھااسی طرح ،پانچویں ،آٹھویں کے اسسمنٹ امتحان میں بھی بچوں کے نتائج غیر تسلی بخش تھے جبکہ میٹرک کے امتحانات سے بھی مایوس کن نتائج دیکھنے کو ملے ۔ اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹراجمل خان نے تشویش کا اظہار کیا اور چترال کے ضلعی افسران سے وجہ پوچھی ، جس پر افسران تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، سیکرٹری تعلیم نے کوہستان کی مثال دیکر کہا کہ اگر وہاں سکولوں میں بہتری آسکتی ہے تو چترال میں بھی معیار بہتر ہونی چاہئے ۔

یہاں بتاتے چلیں کہ اس ماہانہ رپورٹ کے لئے تمام اضلاع کے تعلیمی معیارکو جانچاجاتا ہے جس کے لئے اسکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ
، اساتذہ کی حاضری، نتائج اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کو دیکھا جاتا ہے۔

بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو نقد انعامات سے بھی نواز گیا جبکہ خراب کارکردگی والے کو سزاکا سامنا کرنا
پڑیگا ۔
اس رپورٹ کے بعد چترال کے متعلقہ افسران کو ازسرنو تمام پہلووں کاجائزہ لینا چاہئے کہ کہاں کوتاہی ہورہی ہے اوراگر کہیں تعلیمی نظام میں کمزوری تواس کو دور کیا جائے ۔
education report annual statistics 4
education report annual statistics 2

education report annual statistics 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17911