Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان سیاحتی مقامات سے مالامال ہے ، سیاحت کو فروغ دینگے ……اسدقیصر

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا سیاحتی لحاظ سے حسین صوبہ ہے اور باقی صوبوں سے یہاں سیاحتی مقامات زیادہ ہیں ، صوابی ہنڈ کے مقام کو سیاحت کیلئے آباد کرینگے یہ تاریخی مقام ہے یہاں سیاح کثیر تعداد میں رخ کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوششیں کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے سندھ صوابی ہنڈ کے مقام پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقد ہونے والی انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران، اسسٹنٹ کمشنر صوابی مس تابندہ ، فرنٹیئر 4×4کے صدر بابر خان ، TJM اور ایکسٹریم 4×4 کے عہدیداران بھی موجود تھے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے ،صوابی ہنڈ کے مقام پر 4×4جیپ ریس کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جائے اور اس مقام پر سیاحت کو فروغ ملے گا ، ریس کیلئے کثیر تعداد میں سیاحوں اور شہریوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی ، تاریخی ہنڈ میوزیم اور صوابی ہنڈ کو سیاحت کیلئے مزید آباد کرینگے ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون ، فرنٹیئر 4×4کلب اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کے باہمی اشتراک سے دریائے سندھ کے مقام پر8ویں واٹر کراس ریور انڈس جیپ ریس منعقد ہوئی جس میں ملک بھرسے 100سے زائد 4×4 جیپوں نے شرکت کی، ریس کیلئے 17کلومیٹر طویل ، دشوار گزار اور پتھریلا ٹریک تیار کیا گیا تھا ، تاہم ریس میں مرد ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورزنے بھی شرکت کی ، ریس میں خواتین کیٹیگری میں سلمہ مروت نے 15منٹ اور38 سیکنڈکے ساتھ پہلی جبکہ عاصمہ صدیقی نے 19منٹ اور44 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، ریس کی اے کیٹیگری میں باقر شاہ نے 12منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ پہلی، طارق خان نے 13منٹ 03سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ شہزاد ستار نے 13 منٹ 42 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، بی کیٹیگری میں شکیل برقی نے 13منٹ 44سیکنڈسے پہلی ، ناصر خان 13منٹ 48سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ طارق مسگی 13منٹ 58سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،سی کیٹیگری میں افتخار زرین نے 14منٹ 21سیکنڈ کے ساتھ پہلی، سردار حسن نے 16منٹ 36سیکنڈ کے ساتھ دوسری اورعثمان ندیم نے 25منٹ 11سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈی کیٹیگری میں رضا جان نے 11منٹ 47سیکنڈ کے ساتھ پہلی، سہیل خان نے 14 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اورثاقب توانہ نے 19منٹ 47سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ،ریس کے آخر میں مہمان خصوصی اسد قیصر نے ریس جیتنے والے ڈرائیورز میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔ریلی میں 4×4 کلب چترال کے ڈرائیوروں‌نے بھی حصہ لیا .
4x4 indus water cross jeeb rally kpk 2

4x4 indus water cross jeeb rally kpk 3

4x4 indus water cross jeeb rally kpk 4

4x4 indus water cross jeeb rally kpk 5

4x4 indus water cross jeeb rally kpk 7

4x4 indus water cross jeeb rally kpk 6


شیئر کریں: