Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتقال پرملال، طالب علم ذیشان رضوی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جان بحق

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مستوج لاکھپ سے تعلق رکھنے والے چترال سکاوٹس کے فرقان اللہ کا بڑا بیٹا ذیشان رضوی مبینہ طور پربجلی کی کرنٹ لگنے سے آج چترال میں انتقال کر گئے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ چترال میں رہائش پذیر تھے.
ذیشان فرنٹیئرکورپبلک سکول چترال کے طالب تھے . ان کے استاد احسان شہابی کے مطابق ذیشان رضوی اپنی جماعت کے ہونہار طلباء میں سے ایک تھا…. کم گُو، نرم مزاج ، شرمیلا، سچا اور محنتی… پولو سے بےحد شعف رکھتا تھا. کبھی بھول کر اپنے اساتذہ کو شکایت کا موقع نہیں دیا. بچے شور مچاتے، ہنستے بولتے، ذیشان کو دیکھو سر جھکائے کام میں لگا ہوا ہے.
اللہ تعالیٰ ذیشان رضوی کو اپنی رحمت کی آغوش میں جگہ عطا فرمائے
دکھ کی اس گھڑی میں ادارہ ان کے تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور ان کے جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین
zeshan mastuj

zeshan mastuj2


شیئر کریں: