Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور، بینک آف خیبر نے اپنے ملازمین کیلئے ڈے کئیر سنٹر قائم کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپور ٹ ) خیبر پختونخوا میں بینک آف خیبر اپنے ملازمین کیلئے ڈے کئیر سنٹر قائم کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والا پہلا مالیاتی ادارہ بن گیاہے ۔بچوں کی نگہداشت ملازمت پیشہ والدین کیلئے ہمیشہ سے بڑا مسئلہ رہا یہی وجہ ہے کہ بینک آف خیبر کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے بچوں کے حوالے سے درپیش مشکلات کے پیش نظر اپنے ہیڈ آفس میں ڈے کئیر سنٹر قائم کردیا ہے ۔ایم ڈی بینک آف خیبر سیف الاسلام نے جمعہ کے روز ڈی کئیر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گروپ ہیڈز اورسینئر افسران بھی موجود تھے ۔ایم ڈی خیبر بینک نے اس موقع پر کہا کہ بینک میں کام کرنے والے ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈے کئیر سنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ڈیوٹی کے دوران وہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے بینک میں ملازمت کرنے والے والدین اپنے بچوں سے چند قدم فاصلے پر اپنی ڈیوٹی بہتر انداز میں انجام دیں سکیں گے۔ ایم ڈی بینک آف خیبر بینک نے کہا کہ بینک کے ملازمین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے مستقبل میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
17740