Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیوانوں کی باتیں…..دنیا میں کوئی چیز آپ کی نہیں ما سوائے….تحریر: شمس الحق قمرؔ

Posted on
شیئر کریں:

یہ ایک بہت ہی قبیح اور مشکل سوال ہے کہ کیا دنیا میں کوئی آپ کا ہے ؟ اس سوال کے کئی ایک جوابات ہیں ۔ لیکن ایک مفکر نے اس سوال پر بہت ہی ذہن کشا گفتگو کی ہے ۔ در اصل مجھے کسی مہربان نے یہ اقتباس انگریزی زبان میں بھیجا تھا ۔ پڑھنے کے بعد میں نے مناسب سمجھا کہ اس کا ترجمہ کیا جائے اور دوستوں کے ساتھ بانٹا جائے ۔
وہ کہتے ہیں کہ کوئی دوست آپ کے دلی جذبات کو نہیں سمجھ سکتا اور نہ کوئی محبوب آپ کے جسمانی درد کو محسوس کر سکتا ہے ۔ غم ،خوشی زندگی ، تندرستی بیماری ، دھن دولت یہاں تک کہ پوری زندگی آپ کی اپنی ہے اور آپ ہی نے زندگی کی جنگ لڑنی ہے ۔ ہمت سے لڑو گے تو کامیابی آپ کی قدمیں چومے گی وگرنہ ناکامیاں آپ کے نصیب کا حصہ بنیں گیں ۔حالات گمھیر کیوں نہ ہوں آپ ہی نے مقابلہ کرنا ہے ۔جب آپ ٹوٹ جاوگے تو پہلو میں زخموں کے اندمال کے کےلئے آپ اپنے آپ ہی کو پاو گے ۔ آپ زندگی کی جنگ ہار جاوگے تو تمہیں فتح دلانے والا آپ ہی کی ہمت اور آپ ہی کی ذات ہوگی ۔ شکست کھانےکے بعد دوبارہ عزم کرنااآپ ہی کہ زمہ داری ہے ورنہ ہمیشہ کے لئے ہار جاوگے ۔ آپ جو اپنے آپ کو نظر ویسے آپ دوسروں کو نظر نہیں آتے کیوں کہ آپ اپنے دل سے اپنے آپ کو سمجھتے ہو اور اقرار کرتے ہو کہ آپ وہی ہو جو آپ سمجھ رہے ہو اور یہی سمجھ تمہارے لئے درست ہے ۔ اگر آپ سچے ہیں اور اپنے دل میں پُر امن ہیں تو آپ خوش رہیں گے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ میں جھانکو اور اپنے آپ کو پہچانو اس کے بعد لوگ آپ کے بارے میں جو بھی کہیں گے آپ اُن پر کان مت دھرو ۔ کیوں کہ لوگو کا اپنا زاویہ نگاہ ہے ۔
یہ یقین مستحکم ہو کہ زندگی میں آنے والی ہر خوشی اور ہر مشکل اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے لہذا ہر مشکل کو اُسی کے اوپر چھوڑ دیجئے اور یہ یقین کر لیجئے کہ ہر آنے والا لمحہ اللہ تعالی ٰکے ہاتھ میں ہے ۔ بحیثیت انسان جو کام آپ تفویض ہے وہ اللہ کی خوشنودی کے علاوہ اور کچھ نہیں اور یہ تب ممکن ہے جب آپ اللہ کی مخلوق کو خوش رکھو گے یہی وہ مقام ہے جہاں آپ اللہ تعا لیٰ کی بے انتہا مہر بانیوں کے قریب جاتے ہو۔یاد رکھو کہ جب آپ دنیا کی مشکلات سے دل برداشتہ اور شکست خوردہ ہوں گے تو یہ مشکلات آپ کے دل کو افسردہ کریں گے۔ اگر آپ کے اوپر مشکلات اور اللہ کی ازمائش آجاتی ہے تو یہ دعا کرنا چاہیے ” اے پروردیگار عالمیں یہ تمام مشکلات تیری جانب سے ہیں اور میں ان کے بدلے میں آپ سے خوشیوں کی متمنی ہوں ” یاد رکھیے کہ پُر خلوص اور عاجزانہ سجدے سے دنیا کے تمام غم رفع ہو جاتے ہیں اور کایا پلٹ جاتی ہے ۔ خوشیاں اچھے اعمال سے حاصل ہو جاتی ہیں ۔ زندگی میں کوئی بھی اچھا عمل اور اچھا کام آپ کی زندگی میں خوشیوں کا ضامن ہے ۔ اللہ اچھے اعمال کو کبھی نہیں بھولتا اور اُن کا صلہ کسی بھی شکل میں ملتا رہتا ہے البتہ وہ نیکی کسی کام کی نہیں ہوگی جس کے پیچھے لالچ کے ہاتھ کار فرما ہوں ۔اللہ تعالی اُن آنکھوں کو بھی نہیں بھولتا جو غم الام سے پُرنم تھیں اور آپ نے اُن کی مدد کی اور انہیں حقیقی مسکراہٹوں سے مالامال کیا ۔
کامیاب زندگی کا فلسہ ہی ہے کہ ہمیشہ اچھا کرو اچھا سوچو اور سب کے ساتھ اچھا کرو قطع نظر اس کے کہ کوئی بدلے میں آپ کے ساتھ اچھا کرے گا ۔ اچھا اس لئے نہیں کرو کہ کوئی آپ کو اچھا کہے گا بللکہ اس لئے کہ آپ کے اچھے اعمال سے رب کائنات کو خوشی اور آسودگی ہو کہ جس مورتی میں میں نے روح پھونک دی تھی وہ میرے بتائے ہوئے اصولوں کے عین مطابق زندگی گزار رہا/ رہی ہے ۔
( ایک انگریزی برقیاتی پیغام سے ترجمہ : “ایک دینی مفکر نے کہا” )


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
17695