Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹریفک پولیس یخ بستہ سڑکوں‌کومٹی ڈالکرٹریفک کیلئے بحال کرنے میں‌مصروف

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹآئمز رپورٹ ) شدید سردی کے باعث چترال کی سڑکیں متعدد مقامات پر جم گئی ہیں ، جس کے باعث حادثات کے خدشات بڑھ گئی ہیں‌. ان حادثات سے بچنے اور ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کی خاطرڈی پی او چترال فرقان بلال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس سٹاف نے اپنی مدد اپ کے تحت یخ بستہ سڑکوں پر مٹی ڈال کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں‌مصروف ہے ۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے باعث علاقہ میں کئی رابطہ سڑکیں یخ بستہ ہو کر رہ گئیں ہیں جن کو چترال پولیس کے جوان اپنی مدد اپ کے تحت مٹی ڈال کر ٹریفک کے لئےبحال کررہے ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ ٹریفک انچارچ فضل کریم نے تمام ڈرائیور حضرات کوٹھنڈ موسم میں‌ گاڑی آہستہ چلانے اورانتہائی اختیاط برتنے کی تاکید کی ہے .
chitral trafic police3


شیئر کریں: