Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہ…..تنویرالملک اینڈ یوسف شہزاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ)مولانگاہ نگاہ کی وفات سے کھوارزبان وثقافت کوبہت نقصان پہنچاہے۔ یہ بات انجمن ترقی کھوارچترال کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک نے منگل کے روزانجمن کے مرکزی دفترمیں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مولانگاہ نگاہ ایک ماہرتعلیم،ممتازشاعر،ادیب،اورکئی کتابوں کے منصف تھے۔انہیں کھوارثقافت اورموسیقی والات موسیقی کے حوالے سے سندکی حیثیت حاصل تھی۔ان کی وفات سے انجمن ایک ممتازشاعراورادیب سے محروم ہوگئی ہے۔جس کی تدفی ممکن نہیں۔اجلاس میں مرحوم کی علمی ادبی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اورفیصلہ کیاگیاکہ مرحوم کی خدمات کے حوالے سے عنقریب خصوصی تقریب منعقدکی جائے گی۔اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔انجمن کے سابق صدرمحمدیوسف شہزاد،سینئرممبران گل مراد حسرت،پروفیسرممتازحسین ،افضل اللہ افضل،صادق اللہ صادق،سیدنذیرحسین شاہ ،اوردوسروں نے شرکت کیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17672