Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اس سال سب سے بڑا سپورٹس گالا منعقد کیا جائیگا، جسمیں19ہزارکھلاڑی حصہ لینگے۔۔عاطف خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل،سیاحت،ثقافت،آرکیالوجی وامور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ اس سال صوبے میں سب سے بڑا سپورٹس گالا منعقد کیا جائیگاجسمیں پورے صوبے سے 19 ہزار مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھی اس دفعہ سپورٹس گالا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انڈر 23 گیمز کے اس سپورٹس گالا کو صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تحصیل کی سطح پر منعقد کیا جائیگا۔سپورٹس گالا میں کل 46 گیموں کے مقابلے منعقد ہونگے۔مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو اس بار 50 ہزار روپے کی بجائے ایک لاکھ روپے انعام دیاجائیگا اسی طرح دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی پچھلے سال کی نسبت اس سال ڈبل انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔یہ فیصلہ سینئر وزیر عاطف خان کی زیر صدارت کھیلوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس بابر خان،ڈی جی سپورٹس جنید خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس نعمت اللہ خان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔انڈر 23 گیمز میں کرکٹ،فٹبال،ہاکی،باسکٹ بال،والی بال،ٹیبل ٹینس،لان ٹینس،سکواش،ووشو،ٹگ آف وار,کبڈی اور رسہ کشی سمیت مختلف قسم کے 46 گیمز شامل ہوں گے۔یہ صوبے
کی تاریخ میں سب سے بڑا انڈر 23 سپورٹس ایونٹ ہوگا۔پچھلے سال انڈر 23 گیمز میں 11 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔اس دفعہ 19 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے اور جیتے والی ٹیم کے لئے انعامی رقم بھی 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔فاٹا انضمام کے بعد اس بار قبائلی اضلاع کے کھلاڑی بھی انڈر 23 گیمز میں بھرپور حصہ لیں گے۔سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ سپورٹس گالا میں اس بار انفرادی طور پر یعنی ایک وقت میں ایک گیم کے مقابلے منعقد کئے جائیں تاکہ احسن طریقے سے تمام گیموں کے مقابلے منعقد کیے جاسکیں اور لوگ اس سے صحیح معنوں میں محظوظ ہوسکیں۔کھیلوں کا سب سے بڑا یہ گالا رواں سال مارچ میں منعقد کیا جائیگا۔


شیئر کریں: