Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اشکومن، ادیب، شاعراورماہرتعلیم مولانگاہ مرحوم کیلئے احباب سخن کھوار کا تعزیتی اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ احباب سخن کھوار کا تعزیتی اجلاس نو منتخب صدر محمد حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کابینہ کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن ترقی کھوار چترال کے رکن ،شاعراور ریٹائرڈ پرنسپل مولا نگاہ نگاہ ؔ کی رحلت پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر کھوار ادب وثقافت کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔احباب سخن کھوار کے صدر محمد حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھوار ادب کا درخشندہ ستارہ غروب ہوگیا،کھوار ادب کی ترقی وترویج کے لئے مرحوم مولا نگاہ نگاہ ؔ کی خدمات صدیوں یاد رکھے جائیں گے۔سابق صدر مراد خان نے کا کہنا تھا کہ چترال میں ادب اور علم کی ترویج کی جب بھی بات آئے گی،مولا نگاہ کا ذکر ضرور آئے گا۔انہوں نے خطہ چترال میں علم کی روشنی پھیلانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔کھو ادب کی ترقی کے لئے ان کی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ۔تعزیتی اجلاس میں احباب سخن کھوار اشکومن کے صدر محمد حسن،جنرل سیکریٹری اسد علی اسد ؔ ،سابق صدر مراد خان ،عاشق حسین شاکر ؔ ،وزیر علی شاہ،سردار خان بیغش ؔ ،بہادر خان،انور سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔


شیئر کریں: