Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانگاہ کی وفات سے ہمیں‌ناقابل برداشت صدمہ ہوا..حاجی محمدظفرودیگرچترالی دوبئی

Posted on
شیئر کریں:

دوبئی (چترال ٹائمز رپورٹ ) معروف ماہر تعلیم مولا نگاہ کی وفات پر نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں رہنے والے چترالیوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے بلکہ سمندر پار چترالیوں کی طرف سے بھی نگاہ صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا گیا ہے ‘‘ دبئی میں مقیم معروف سماجی شخصیت اور صدر اور سیز چترال ویلفئیرایسوسی ایشن حاجی محمد ظفر نے مولانگاہ کی انتقال کو چترال کے ادب، تعلم اور چترال کی ثقافت کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے. انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ‘‘ اس موقع پر نظاور ولی شاہ نے مولا نگاہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاز محترم کی وفات سے ہمیں ناقابل برداشت صدمہ ہوا ہے استاز محترم کی علمی ادبی اور ثقافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک استاز محترم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔شارجہ سے ظفرا لدین لال آف موڑکہو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ مولا نگاہ صاحب کی وفات سے چترال کو خاص کر کھو ثقافت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچی ہے انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس کے علاوہ UAE میں مقیم کئی اور لوگوں نے بھی نگاہ صاحب کے خاندان سے تعزیت کااظہار کئے ہیں جن میں فتح الرحمن ،شیر اسرار خان، ظفر سیر ونگ ،محمد صابر خان ،غفار علی ، حسین نادر جان، قاسم علی پوہت،دیدار علی دلبر شامل ہیں۔


شیئر کریں: