Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعددافسران کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 13افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف سیکشن (آر ڈی) محکمہ ترقی و منصوبہ بندی مشرف خان (پی پی ایس،بی ایس19-اے سی، بی) کو تبدیل کر کے انکو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں چیف پلاننگ آفیسر تعینات کر دیا گیاہے اسی طرح ڈائریکٹر (پلاننگ) پشاور ہائیکورٹ پشاورعبدالحلیم کی بحیثیت چیف آف سیکشن (آر ڈی) محکمہ ترقی و منصوبہ بندی ، چیف آف سیکشن اکنامک اینالیسز (ای اے)پی اینڈ ڈی قیصر عالم(پی پی ایس، بی ایس19-اے، سی ،بی) کی خدمات کو ڈیپوٹیشن بنیادوں پر بحیثیت ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سیف سٹی پراجیکٹ پشاور مذید تعیناتی کیلئے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے سپرد کر دی ہیں۔ اسی طرح چیف آف سیکشن (ایگری)محکمہ پی اینڈ ڈی الیاس محمود (پی پی ایس ، بی ایس19-اے ،سی ،بی)کی بحثیت ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر (بی ایس 19-)محکمہ صحت ، ڈپٹی چیف پلاننگ آفیسر محکمہ صحت بحراللہ خان (پی پی ایس، بی ایس19-اے، سی ،بی)کی بحیثیت چیف آف سیکشن (زراعت) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے واپسی پر نصراللہ (پی اے ایس، بی ایس18-)کی بحیثیت چیف آف سیکشن اکنامک اینالیسز پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، چیف (انفراسٹرکچر )ایس ڈی یومحکمہ پی اینڈ ڈی ندیم احمد (بی ایس18-،بی، او ،ایس)کی بحیثیت اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ چیف (اوپی ایس) انفراسٹرکچر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ عبدالغفار (پی پی ایس بی ایس17-پرسنلی اپ گریڈ ڈ بی ایس18-) کی بحیثیت پلانگ آفیسر چارسدہ، پلاننگ آفیسر چارسدہ حبیب اللہ خان (پی پی ایس بی ایس17-پرسنلی اپ گریڈ ڈ بی ایس18-) کی بحیثیت اسسٹنٹ چیف (پاور )پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، چیف آف سیکشن (ایجوکیشن،اوپی ایس) محمد ہاشم (پی پی ایس، بی ایس18-اے سی بی)کی بحیثیت چیف آف سیکشن(صنعت) پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ آصف شہاب کو انکی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔چترال ٹائمزڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اسی طرح پلاننگ آفیسرمحکمہ صحت نعمان (پی پی ایس، بی ایس17-)کی بحیثیت ریسرچ آفیسر واٹر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، مانیٹرنگ آفیسر محکمہ سماجی بہبود محمد عدنان(پی پی ایس،بی ایس17-)کی بحیثیت پلاننگ آفیسر محکمہ ماحولیات اور اسسٹنٹ چیف (اوپی ایس) ایگری کلچر سیکشن پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سید شعیب علی شاہ گیلانی(بی ایس17-،سی بی پی) کی بحیثیت سینیئر پلاننگ آفیسر (بی ایس18-)میں تعیناتی کیلئے انکی خدمات کو محکمہ کھیل کے حوالے کیا گیا۔ اس امر کا اعلان محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں پی ایم ایس گروپ کے گریڈ 19کے دو افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ معدنیات مسز نوشین اعظم (پی ایم ایس،بی ایس19-) کو تبدیل کر کے بحیثیت سپیشل سیکرٹری (ریگولیشن)اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ (ای اینڈ اے ڈی ڈیپارٹمنٹ)سیدہ تنزیلہ صباحت (پی ایم ایس، بی ایس19) کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ مذید برآں محکمہ اوقاف کے ایڈیشنل سیکرٹری ضیاء الرحمان (پی ایم ایس ،بی ایس19-اے سی بی) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: