Chitral Times

Jan 21, 2019

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • شاشا شغورمیں غیرقانونی مارخورشکارکامعمہ، ملزم گرفتارہوکر جیل منتقل،

    January 7, 2019 at 8:48 pm

    چترال( نمائندہ چترال ٹائمز) گذشتہ روزشاشاشغور میں ڈیوٹی پر موجود وائلڈلائف اسٹاف بذریعہ دوربین دو اشخاص کو 10سالہ مارخور پر فائر کرتے ہوئے دیکھا اور وقت ضائع کئے بغیر جائے وقوعہ پہنچنے کی کوشش کی مگر ملزماں جانور کو زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے اور زخمی جانور بھی مشکل پہاڑ میں پناہ لی۔
    اگلے دن زخمی جانور جب پہاڑ سے نیچے آیا تو وائلڈلائف اسٹاف نے وہاں موجود کمیونٹی کی مدد سے اسکی علاج معالجے کی غرص سے جانور کو قابو میں کرنے میں کامیاب ہوئے اور جلدازجلد وئٹرنیری ہسپتال چترال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم مارخورراستے میں ہی مرگیا اور اس مردہ مارخور کا چترال ویٹرنیری ہسپتال میں ڈاکٹرشیخ احمد نے پوسٹ مرٹم کیا۔

    جبکہ مبینہ ملزم اسلم بیگ ولد میرساکنہء آوی شغور کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ 2015کے تحت چالان چاک کیا گیا ۔ محمد حسین ڈی۔ایف۔او وائلڈلائف چترال ، ارشاد احمد ڈی۔ایف۔او چترال نور جما ل ایس۔پی اپریشن چترال پولیس اور ان کے عملے کے ہمراہ ملزم کے گھر پر کامیاب چھاپہ مارکر ملزم اسلم بیگ کو اس کے گھر واقع شغور سے برآمد کرکے گرفتار کیااور آج صبح اسسٹنٹ کمشنر چترال کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت عالیہ نے ملزم اسلم بیگ کو جیل بھیج دیا۔ جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    ذرائع کے مطابق مارخورٹرافی ہنٹنگ سائز کا تھا . اور اسکی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ بتایا جارہا ہے .

  • error: Content is protected !!