Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف ماہر تعلیم مولانگاہ نگاہ ہزاروں‌اشکبارآنکھوں‌کے سامنے سپرد خاک

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے معروف ماہرتعلیم اور کھوار(چترالی) زبان کے بلند پایہ شاعر، ادیب اور نقاد مولانگاہ نگاہ طویل علالت کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کرگئے۔ ان کی عمرتقریبا ستربرس تھی ۔ ان کے وفات کی خبر سے ادبی حلقو ں میں صف ماتم بچھ گئی جس نے زندگی بھر کھوار زبان وادب کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا تھا ۔ محکمہ تعلیم سے ہیڈ ماسٹر ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے نظم اور نثر میں کئی کتابیں لکھی اور انجمن ترقی کھوار کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ تریچ زوندرانگم میں پیدا ہوئے اور حصول تعلیم کے بعد محکمہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی۔ ان کا نماز جنازہ پولوگراونڈ میں اد ا کرنے کے بعد چترال ٹاؤن کے گاؤں سنگور میں گنکورینی کے مقام پر ان کی رہائش گاہ کے نزدیک سپرد خاک کیا گیا۔ وہ چترال یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ظہورالحق دانش اور محکمہ تعلیم کے استاذ محبوب الحق حقی کے والد تھے۔

ادارہ استادمحترم مولانگاہ کی انتقال پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے . اللہ تعالیٰ‌سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائیے آمین!


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
17598