Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس نے لواری ٹنل ایریامیں‌پھنسےمسافروں‌کوبروقت امداد پہنچائی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمزرپورٹ)چترال پولیس اور ٹریفک پولیس چترال نے لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پر برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کی امداد کی اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک کی روانی بحال کی۔لواری ٹنل کے پاس شدید برف باری کے باعث گاڑیاں پھنس گئی تھی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسافرسوار جن میں بچے ،بزرگ اور بیمار بھی شامل تھے چترال پولیس کے جوانوں نے بروقت امداد کی رسائی یقینی بناتے ہوئے ڈی۔پی۔او چترال کی خصوصی ہدایت پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا ۔
ڈی۔پی۔او چترال نے ہدایت کی ہے کہ چترال سے براستہ لواری غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے جب تک موسمی حالات بہتر نہیں ہوتے اور راستے بالکل صاف نہیں ہو جاتے ۔اس کےعلاوہ ڈی۔پی۔او چترال نےعلاقہ میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لیند سلائدنگ اور گلیشر کےآنے کی صورت میں خصوصی پولیس ٹیم عوامی خدمت کے لئے تشکیل دی جو کسی بھی قدرتی آفت میں چترال کے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ تن تیار رہی گئی ۔
دریں‌اثنالواری ٹنل میں پھنسے ہوئے مسافروں‌کو نکالنے میں‌مدد کرنے پر چترال پولیس اور ڈی پی او کی کاوشوں‌کو سراہا ہے .
chitral police help at lawari tunnel area 2

chitral police help at lawari tunnel area 3

chitral police help at lawari tunnel area 1


شیئر کریں: