Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہرمیں‌ہلکی اورمضافات میں 8انچ تک برفباری، لواری ٹنل روڈ کھول دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال(محکم الدین ) چترال شہر اور مضافات میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی ۔ جس کے نتیجے میںں چترال بھر کے فصلوں , درختوں اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
لواری ٹنل روڈ پر 6انچ تازہ برف پڑنے سے ٹریفک کئی گھنٹوں تک مکمل بند رہی جس کے نتیجے میں لواری ٹنل کے دونوں اطراف میں مسافرگاڑیاں برفباری کی وجہ سے پھنس کر رہ گئیں۔ اورمسافر گاڑیوں میں سوار مردو خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایک طرف ٹنل پر برف کی و جہ سے مسافر اپنی منزل تک پہنچنے سے قاصر رہے تودوسری طرف ہوٹل والے مجبورمسافروں سےکھانے پینے کی منہ مانگی قیمت وصول کر تے رہے ۔ جن کا کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ خصوصا دیر انتظامیہ نے حسب روایت خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔
لواری ٹنل روڈ پر ہفتے کی دوپہر این ایچ اےکی طرف سےبرف صاف کرنے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ۔ تاہم مسافروں کو روڈ کھلنے کیلئے 18گھنٹے انتظار کرناپڑا۔ حالیہ سردیوں میں چترال شہرسمیت تمام علاقوں میں پہلی مرتبہ زیادہ برفباری ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چترال کے مڈکلشٹ میں 5انچ ,لاسپور ,گرمچشمہ ,بمبور یت, ارسون میں 4انچ جبکہ شندور میں 8اور کشمانجا میں 6 انچ برف پڑی ۔ برفباری سے علاقے میں پھیلی طویل خشکی کا زور ٹوٹ گیاہے ۔اور بزرگ افراد اسے فصلوں اور موسمیاتی خشکی کی وجہ سےپھیلنے والی بیماریوں سے چھٹکارے کیلئے انتہائی طور پر نیک شگون قراردے رہے ہیں۔ جبکہ پانی کی کمی دور کرنے کیلئے برفباری کو ایک قدرتی نعمت قرار دیا جارہا ہے,تاہم برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ اور سوختنی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔لوگ سردی کی وجہ سے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ لیکن بچوں کی خوشیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔بچوں نےٹولیوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے پر برف کےگولے برسانے کا بھر پور لطف اٹھایا ۔
chitral snow fall2


شیئر کریں: