Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تعزیت………. از : شمسیار خان بونی

شیئر کریں:

اسلام آباد ( نمائیدہ خصوصی ) معروف ماہر تعلیم مولا نگا ہ نگاہ ؔ کے اچانک انتقال پر چترال کی معروف شخصیت شمسیار خان ٹیک لشٹ بونی نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانگاہ کے ساتھ قرنوں پر محیط کھو تاریخ کا ایک محرک باب یکایک رک گیا ۔ مولانگاہ نہ صرف اصلاحی مضامین کے ممتاز شاعر تھے بلکہ چترال میں درست معنوں میں علم کی روشنی پھیلانے میں اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ مرحوم نے اپنی شاعری کے ذریعے کھو تہذیب کو اعلی اقدار سے ہمکنار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ کھو تہذیب میں جہاں کہیں معاشرتی دراڑ نظر آتی وہاں مولانگاہ صاحب کی منظوم پیوند بھی ضرور نظر آتی ہے ۔ آج ہماری تہذیب سے ایک مہربان نبض شناس کا سایہ اُٹھ گیا ۔ لیکن ان کے اقوال اور اور ان کے اشعار آنے والی نسل کے لئے سرمایہ حیات ہیں ۔ اللہ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہم تمام دوستوں ، لواحقین اور تمام متعلقین کو ضبر جمیل عطا فرمائے ۔ انا لللہ و ان الیہ راجعوں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17600