Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تبادلوں اور تعیناتیوں‌کے احکامات جاری

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کے روز ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے انجینئر فضل حسین ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بی ایس 19 کو مہمند اور خیبر اضلاع کے دفاتر کا اضافی چارج دے دیا گیاجبکہ انجینئر مجاہد علی شاہ ڈائریکٹر ٹریننگ بی ایس 19 کو کرم اور اورکزئی اضلاع کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی اور انجینئر روشن خان ٹریننگ آفیسر بی ایس 17 کو نارتھ اور ساؤتھ وزیرستان کا چارج جبکہ انجینئر احسان اللہ بی ایس 17 انسپکٹر مائنز بونیر کو باجوڑ کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔
اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں افسر بکار خاص سراج الحق (پی اے اینڈ اے ایس، بی ایس 19-)کو ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر انکو اپنے بنیادی محکمے آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں واپس بھیج دیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
………………………………………………………………………….
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور شہر میں ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کے قیام کیلئے ضلعی حکومت سے اراضی کے حصول کیلئے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ضلعی حکومت نے اس سلسلے میں مذکورہ منصوبوں کیلئے 25کنال اراضی فراہم کرنے کے بارے میں اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر پشاور میں آئی ٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کیلئے ضلعی حکومت سے پشاور ڈائیوو اڈہ کے قریب 25کنال اراضی حاصل کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس کے سلسلے میں ضلعی حکومت نے فراہمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ معاون خصوصی کا مذید کہنا تھا کہ پشاور شہر میں سمارٹ سٹی کے قیام پر بھی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور پشاور ملک کا سب سے پہلا شہر ہو گا جہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مفاہمتی یادداشت کی تقریب بھی پشاور میں منعقد کی جائے گی جبکہ ورلڈ بینک نے اس منصوبے کیلئے تعاون فراہم کرنے کی یاد دہانی کر دی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17589