Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف مقامات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شام سے جاری ہے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین )موڑکہو , تورکہو , مستوج , لٹکوہ اور لواری ٹنل ایریا میں برفباری زوروں پر ہے ۔ اورجمعہ کی شام 8 بجے سے لواری ٹنل ایریا میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک بند ہے ۔ جس سے کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں ۔جبکہ برفباری میں مسلسل شدت آ رہی ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ سردی سے بچنے کیلئے سوختنی لکڑی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔چترال میں بڑے عرصے بعد برفباری ہو ئی ہے ۔ اور زیادہ تر لوگ بارش اور برفباری کو فصلوں اور موسمی بیماریوں کے تدارک کیلئے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
17580